خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 219
۲۱۶ وو وو آپ کی زریں ہدایات تعلیم حکمت کے سلسلہ میں حضور نے قرآن کریم پر مبنی بعض نہایت قیمتی Mollos اور زریں ہدایات جماعت کو دیں۔مثلاً یہ کہ : ” ہمیشہ مسکراتے رہو" محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں، تکبر اور ریاء کی بجائے ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو ”ہمارا خدا بہت ہی پیارا اور احسان کرنے والا ہے۔اس سے کبھی منہ نہ موڑو برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں بے ہمت ہوتے ہو؟“ " تم محض ہمدردی اور خیر خواہی اور خدمت کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو ہم کسی کے بھی دشمن نہیں“ ” ہم سب کے لئے خیر خواہ اور دعا گو ہیں“ بجز خدا کے اور کسی سے نہ ڈرو دنیا جو مرضی ہو کہتی رہے۔ہوگا وہی جو خدا نے کہا اور خدا کی باتوں کو کبھی دنیوی منصوبے ناکام نہیں کر سکتے“ آپ نے افریقی ممالک کے احمدیوں کو پیغام دیا کہ اگر احمدیت کا جھنڈا تمہارے ہاتھ میں ہوگا تو دنیا کی لیڈرشپ افریقہ کے ہاتھ میں ہوگی ایسا ہی آپ نے فرمایا : جماعت احمدیہ کے افراد توحید خالص پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں خدا تعالیٰ اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی ہم سے جدا نہیں کر سکتی اور ہمارے لئے ہمارا خدا ہی کافی ہے اور بس۔