خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 186 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 186

۱۸۳ ایک دن آئے گا کہ پھر یہ محبتیں اپنا رنگ لائیں گی ، پھر دنیا میں ماں کو ماں ہونے کا حق دیا جائے گا اور پھر یہ گم گشتہ محبتیں واپس آئیں گی۔لیکن اس وقت یہ حالت ہے کہ کمیونزم انسان کو انسان نہیں بلکہ ایک مشین سمجھتا ہے۔نہ وہ بچہ کے متعلق ماں کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے نہ وہ باپ کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے۔وہ انسان کو انسان نہیں بلکہ ایک مشینری کی حیثیت دے رہا ہے مگر یہ مشینری زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔وقت آئے گا کہ انسان اس مشینری کو توڑ پھوڑ کر رکھ دے گا اور اس نظام کو اپنے لئے قائم کرے گا جس میں عائلی جذبات کو اپنی پوری شان کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا“۔( اسلام کا اقتصادی نظام صفحہ ۸۵) ۲۔اس (اشترا کی تحریک۔ناقل ) کا زوال نہایت خطرناک ہوگا۔دوسری تحریکات میں تو یہ ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ مرتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا بادشاہ تخت حکومت پر بیٹھ جاتا ہے۔ایک پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو دوسری پارلیمنٹ بن جاتی ہے لیکن بالشویک تحریک میں اگر کبھی کمزوری آئی تو یک دم تباہ ہوگی اور اس کی جگہ زار ہی آئے گا کوئی دوسری حکومت نہیں آئے گی کیونکہ اس پر نیابت کی کوئی صورت نہیں۔۔۔۔۔پس جب یہ تحریک کرے گی تو گلی طور پر گرے گی جیسا کہ فرانس میں ہوا۔جب فرانس کے باغیوں میں تنزل پیدا ہوا ان کی جگہ نپولین جیسے کامل الاقتدار آدمی نے لی، خود جمہور میں سے جمہوریت کا کوئی دلدادہ جگہ نہ لے سکا۔(نظام تو صفحه ۴۸، تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء) کمیونزم کے مٹ جانے کی پیشگوئی بھی حضرت مصلح موعودؓ کے اس بیان کے پچاس سال گزرنے سے قبل پوری ہوگئی اور روسی ریاستوں سے کمیونزم اسی طرح ختم ہوا جس طرح آپ نے بیان فرمایا تھا۔