خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 185 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 185

۱۸۲ کریں گے اور وہاں کے لوگوں کو مسلمان بنا کر امریکہ بھیجیں گے اور ان کو امریکہ نہیں روک سکے گا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ امریکہ میں ایک دن لَا إِلهِ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ کی صدا گونجے گی اور ضرور گونجے گی۔الفضل ۱۵ / اپریل ۱۹۲۰ء) اس پُر شوکت اور عظیم الشان پیشگوئی پر صرف چند ماہ ہی گزرنے پائے تھے کہ امریکی حکومت کو خدا کی روحانی حکومت کے سامنے جھکنا پڑا اور شکاگو میں احمدیہ مشن کا قیام عمل میں آ گیا۔اس وقت امریکہ کے طول وعرض میں تمام اہم شہروں میں جماعت کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں اور متعد دمساجد اور مشن ہاؤس بھی موجود ہیں۔جماعت کی طرف سے مسلم سن رائز“ کے نام سے ایک مقتدر جریدہ بھی شائع ہوتا ہے جو ملک بھر میں وسیع اثر رکھتا ہے۔اسی طرح احمد یہ گزٹ ” النور‘ اور ذیلی تنظیموں کے اپنے رسالے ماہانہ اور سہ ماہی با قاعدہ شائع ہوتے ہیں۔دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے متعد دانگریزی اردو اور دیگر زبانوں میں مطبوعات بھی شائع ہو چکی ہیں۔اس وقت جماعتہائے احمد یہ متحدہ امریکہ میں پاکستانی و ہندوستانی افراد کے علاوہ بکثرت افر و امریکن اور مقامی لوگ شامل ہیں اور جماعت کے فقال ممبر ہیں۔(۲) کمیونزم کی تباہی کے متعلق پیشگوئی حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: ا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ کمیونزم کامیاب ہو گیا حالانکہ اس وقت کمیونزم کی کامیابی محض زار کے مظالم کی وجہ سے ہے۔جب پچاس ساٹھ سال کا زمانہ گزر گیا، جب زار کے ظلموں کی یاد دلوں سے مٹ گئی ، جب اس کے نقش دھندلے پڑ گئے اگر اس وقت بھی یہ نظام کامیاب رہا تو ہم سمجھیں گے کہ کمیونزم واقعہ میں ماں کی محبت اور باپ کے پیار اور بہن کی ہمدردی کو کچلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔لیکن دنیا یا درکھے یہ محبتیں کبھی کچلی نہیں جاسکتیں۔