خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 162
17۔خلافت احمدیہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے دو را ول اور دور آخر کو ایک مشابہت یہ بھی بخشی ہے کہ جس تاریخ کو ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا وصال ہوا یعنی ۲۶ مئی اسی تاریخ یعنی ۲۶ رمئی ہی کو آپ کے عاشق صادق عکس کامل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے۔آپ کے وصال سے اگلے روز یعنی ۲۷ مئی کو جماعتِ آخرین میں قدرت ثانیہ کا ظہور ہوا اور تمام جماعت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت حکیم مولوی نور الدین گو مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا خلیفہ تسلیم کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت خلافت کی۔