خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 154 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 154

۱۵۲ دینی خدمات آپ کے دور میں تبلیغ و اشاعت اور مذہبی تعلیم وتلقین کے کام بھی وسیع ہوئے۔خارجیوں اور سبائیوں کی سرکوبی بھی آپ کی ایک بہت بڑی دینی خدمت تھی۔وہ آپ کی محبت میں اس قد رغلو کرنے لگے تھے کہ آپ کو معبود قرار دیتے تھے۔آپ نے ان کے ان بد عقائد کی وجہ سے ان پر سختی کی۔مسلمانوں کی اخلاقی روایات و اقدار کے قیام کے لئے آپ نے بہت کام سرانجام دیئے۔بدعات و بد رسومات کا بھی قلع قمع کیا۔معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے کڑے اقدامات اور سخت سزائیں قائم کیں۔اس سلسلہ میں تعزیرات اور حدود کے ذریعہ اسلامی اقدامات بھی کئے۔آپ کے دور میں خارجیوں کے علاوہ بھی کرمان اور فارس کی طرف بعض بغاوتوں نے سر اٹھایا تو آپ نے ان کو دبانے کی کارروائیاں کیں۔شہادت: ۲۷ رمضان المبارک ۲۰ھ آپ کی شہادت ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت علی کے دور کے بارہ میں فرماتے ہیں: " وَالْحَقُّ اَنَّ الْحَقَّ كَانَ مَعَ الْمُرْتَضَى وَمَنْ قَاتَلَهُ فِي وَقْتِهِ فَبَغَى وَ طَغَى وَلَكِنْ خِلَافَتُهُ مَا كَانَ مِصْدَاقَ الْأَمْنِ الْمُبَشِّرَ بِهِ مِنَ الرَّحْمَنِ بَلْ أَوْذِيَ الْمُرْتَضَى بِالْأَقْرَانِ وَكَانَ فِي كُلِّ يَوْمٍ جَدِيدٍ نَزَاعُ قَوْمٍ جَدِيْدٍ وَكَثُرَتْ فِتَنُ الزَّمَنِ وَ طَارَتْ طُيُورُ الْأَمْنِ وَكَانَتِ المَفَاسِدُ هَالِجَةً وَالْفِتَنُ مَائِجَةٌ حَتَّى قُتِلَ الْحُسَيْنُ سَيِّدُ الْمَظْلُومِيْنَ۔66 سر الخلافته روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۲) کہ سچ یہ ہے کہ حق اور راستی حضرت علی کے ساتھ تھی۔جس نے ان کی خلافت کے دور میں ان سے مقاتلہ کیا، اس نے بغاوت اور سرکشی کی۔لیکن امن جس کی بشارت ( آیت استخلاف میں ) دی گئی