خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 148 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 148

۱۴۶ لا ۷: عرب کی مختلف صوبوں اور ضلعوں میں تقسیم اور ان میں عتمال اور امراء وغیرہ کا تقرر الہی منشاء اور آنحضرت کم کی پیشگوئی کے مطابق اپنے بعد حضرت عمر کا بطور خلیفہ تقرر اسی طرح حضرت ابو بکر نے ربیع الاول لاھے سے جمادی الاول ۱۳ ھ تک سوا دو سال دیگر فرائض و امورِ خلافت سر انجام دیتے ہوئے اپنے حبیب یم کی عمر کے مطابق تریسٹھ سال کی عمر میں وصال پایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت ابوبکر کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وَإِنَّهُ كَانَ نُسْخَةٌ إِجْمَالِيَّةٌ مِنْ كِتَابِ النُّبُوَّةِ وَكَانَ إِمَامَ أَرْبَابِ الْفَضْلِ وَالفُتُوَّةِ وَمِنْ بَقِيَّةِ طِيْنِ النَّبِيِّينَ سر الخلافہ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۵) کہ وہ تو یقینا کتاب نبوت کا ایک اجمالی نسخہ تھے اور وہ تمام ارباب فضل و شجاعت کا امام ہے اور نبیوں کے خمیر کا بقیہ ہے۔نیز فرمایا: وَلَا شَكَ أَنَّهُ فَخْرُ الْإِسْلَام وَ الْمُرْسَلِينَ (سر الخلافہ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۴) کر قطعی طور پر اسلام کے لئے بھی اور رسولوں کے لئے بھی فخر ہے۔