خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 147 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 147

۱۴۵ حضرت ابو بکر اور آپ کا دور خلافت اللہ تعالیٰ نے آپ کو یکم ربیع الاول لاھ بمطابق (۲۶ مئی ۶۶۳۲) مسند خلافت رسول پر متمکن فرمایا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کی رضا اور تائید ونصرت کے ساتھ انوار و برکات نبوی کے ساتھ آنحضرت ام کے لائے ہوئے مشن کی تکمیل کے سفر کو جاری فرمایا۔آپ کے عہد خلافت کے نمایاں کام حسب ذیل ہیں۔ا: ج : ♡: :۶ بعض بنیادی عقائد کی تجدید اور انہیں استحکام فرمانا مثلاً : جماعت مومنین کی ایک ہاتھ پر شیرازہ بندی آنحضرت ام بعد از وصال اپنے جسم عنصری کے ساتھ واپس دنیا میں تشریف نہیں لائیں گے۔آنحضرت ﷺ سے قبل تمام انبیاء اس دنیا سے رحلت فرما چکے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دوبارہ دنیا میں واپس نہیں آئے گا۔اللہ تعالی آنحضرت ام کی نیابت میں خلافتِ راشدہ جاری فرمائے گا۔آنحضرت دم کے کسی حکم کو کسی حالت میں اور کسی قیمت پر ٹالا نہیں جائے گا۔آنحضرت ﷺ کے ارشاد کی تعمیل میں حضرت اسامہ کے لشکر کی شام کے سرحدی علاقہ بلقاء میں ابنی کی طرف روانگی۔جھوٹے باغی مدعیان نبوت کا استیصال۔باغی منکرین زکوۃ کے فتنہ کی بیخ کنی۔قرآن کریم کے متفرق اجزاء کی ایک کتابی شکل میں جمع و تدوین۔عراق اور شام کے متعد د علاقوں کی فتح۔