خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 55
۵۵ دینے کا نام ہے۔یعنی اپنی خواہشات ، تمام تر خواہشات اور جذبات کو خدا تعالیٰ کے حکموں پر قربان کرنے اور ان کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کا ایک عہد ہے۔اپنی مرضی کو بالکل ختم کرنے کا نام ہے جو خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کیا جاتا ہے اور اگر اس دن پر یقین ہو جو خدا تعالیٰ سے ملنے کا دن ہے، جس دن ہر عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا تو انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔“ (خطبات مسرور جلد ہشتم صفحه 191 تا192) خلافت سے وابستگی رکھنے کے تعلق سے فرماتے ہیں:۔پس اگر آپ نے ترقی کرنی ہے اور دنیا پر غالب آنا ہے تو میری آپ کو یہی نصیحت ہے اور میرا یہی پیغام ہے کہ آپ خلافت سے وابستہ ہو جائیں۔اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ہماری ساری ترقیات کا دارو مدار خلافت سے وابستگی میں ہی پنہاں ہے۔“ (روز نامہ الفضل ربوہ 30 مئی 2003ء) اللہ تعالیٰ نے آپ کو خلافت کی نعمت سے نوازا ہے جو تمام قسم کی ترقیات کے لئے ایک بابرکت راہ ہے۔اس حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں۔وحدت اور یک جہتی کے قیام کے لئے اور کامیابیوں کے حصول کے لئے خلافت کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہیں اور نسل درنسل اپنی اولادوں کو بھی اس نعمت عظمی سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہیں۔ہمیشہ اس کی سر بلندی اور مضبوطی کے لئے کوشاں رہیں اور اس راہ میں در پیش ہر قربانی کے لئے مستعد رہیں۔“ (مشعل راہ جلد 5 صفحه 32 تا33) یا درکھیں اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور حضرت مسیح موعود کے واضح