خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 54 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 54

۵۴ خلیفہ وقت کی بات نہ مانے کا انجام اپنے آپکو اوراپنی نسلوں کو خدا کے فضلوں اور دین سے دور کرنا ہے۔اس ضمن میں حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔اگر جماعت کی قدر نہیں کریں گے اگر خلیفہ وقت کی باتوں پر کان نہیں دھریں گے تو آہستہ آہستہ نہ صرف اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے فضلوں سے دور کر رہے ہوں گے بلکہ اپنی نسلوں کو بھی دین سے دور کرتے چلے جائیں گے۔پس غور کریں سوچیں کہ اگر یہ دنیا آپ کو دین سے دور لے جا رہی ہے تو یہ انعام نہیں ہلاکت ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی بے قدری ہے۔ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم نے اس زمانے کے امام کی بیعت کی ہے جس کے آنے کی ہر قوم منتظر ہے۔جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے پیار کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔جس کے لئے آنحضرت سال یا یہ ہم نے سلام بھیجا ہے۔( المعجم الاوسط جلد 3 من اسمه عیسی ، حدیث نمبر 4898 صفحہ 383 تا 384۔دار الفکر ، عمان اردن طبع اوّل 1999ء) تو کیا ایسے شخص کی طرف منسوب ہونا کوئی معمولی چیز ہے؟ یقینا یہ بہت بڑا اعزاز ہے جو ایک احمدی کو ملا ہے۔پس اس اعزاز کی قدر کرنا ہر احمدی کا فرض ہے۔یہ قدر پھر ایک حقیقی احمدی کو عبد شکور بنائے گی اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے سے بڑھ کر اترتے دیکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے منسوب ہونا صرف زبانی اعلان نہیں ہے بلکہ ایک عہد بیعت ہے جو ہم نے آپ سے کیا ہے اور آپ کے بعد آپ کے نام پر خلیفہ وقت سے وہ عہد کیا ہے۔اس بیعت کے مضمون کو سمجھنے کی بھی ہر احمدی کو ضرورت ہے۔بیعت بیچ