خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 50 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 50

اپنے نمائندگان کے ذریعہ خلیفہ وقت کے پاس بھجوائیں وہ منصوبے ہمہ وجوہ سے جماعت اور سلسلے کے لئے موزوں اور مفید ہوں تا کہ پھر عملاً ان منصوبوں کے مطابق عملدرآمد ہو اور خلیفہ وقت کی اس طرح کامل رنگ میں اطاعت کی بجا آوری بھی ہو۔اس سلسلہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ممبران شوری کو اپنا مقام سمجھنے اور خلیفہ وقت کی اطاعت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں :۔وو ” جب جماعتی معاملے میں خلیفہ وقت کی طرف سے نظام کی طرف سے بلایا جائے کہ مشورہ دو تو اس میں دیکھیں کس قدر احتیاط کی ضرورت ہے۔مجلس شوریٰ میں جب بھی مشورے کے لئے بلایا جاتا ہے تو ایک بہت بڑی ذمہ داری مجلس شوری پر ڈالی جاتی ہے ،ممبران شوری پر ڈالی جاتی ہے اور ایک مقدس ادارے کا اسے ممبر بنایا جاتا ہے کیونکہ نظام خلافت کے بعد دوسرا اہم اور مقدس ادارہ جماعت میں شوری کا ادارہ ہی ہے۔اور جب خلیفہ وقت اس لئے بلا رہا ہو اور احباب جماعت بھی لوگوں کو اپنے میں سے منتخب کر کے اس لئے بھیج رہے ہوں کہ جاؤ اللہ تعالیٰ کی تعلیم دنیا میں پھیلانے،احباب جماعت کی تربیت اور دوسرے مسائل حل کرنے اور خدمت انسانیت کرنے کے لئے خلیفہ وقت نے مشوروں کے لئے بلایا ہے اس کو مشورے دو تو کس قدر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔اگر یہ تصور لے کر مجلس شوری میں بیٹھیں تو پوری طرح مجلس کی کاروائی سننے اور استغفار کرنے اور درود بھیجنے کے علاوہ کوئی دوسرا خیال ذہن میں آہی نہیں سکتا تا کہ جب بھی اس مجلس میں رائے دینے کے لئے کھڑا کیا جائے تو صحیح اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ رائے دے سکیں کیونکہ یہ آراء خلیفہ وقت کے پاس پہنچتی ہیں اور خلیفہ وقت یہ حسن ظن رکھتا ہے کہ ممبران نے بڑے غور سے سوچ سمجھ کر کسی