خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 25
۲۵ میں بدلا اور ان ابتلاؤں میں ( دین حق ) کو پہلے سے بڑھ کر تمکنت اور تقویت عطا فرمائی اور جس طرح پہلے چشم فلک نے یہ نظارہ دیکھا اسی طرح آج بھی دنیا دیکھ رہی ہے اور آئندہ بھی دیکھے گی کہ خدا تعالیٰ کی تائید یافتہ خلافت کے نظام کے زیر سایہ جماعت کو مٹانے کا زعم لے کر اٹھنے والے آگ کے بگولے جماعت کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے۔ان کے منصوبوں کی خاک خدا انہیں کے سروں پر ڈال دے گا۔اسی آگ میں ان کی حسرتیں فنا کر دی جائیں گی۔ان سے پہلے بھی یہ حسرتیں اپنے سینوں میں لے کر منوں مٹی کے نیچے دب گئے اور یہ بھی دب جائیں گے لیکن کبھی کوئی احمدیت کی ترقی کو ایک پل کے لئے بھی نہ روک سکے گا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان کی خاک اڑا کر دنیا کو یہ دکھایا ہے کہ خلافت احمدیہ کی پشت پناہی کرنے والا میں وہ حی و قیوم اور قادر توانا خدا ہوں جو ہمیشہ الہی سلسلوں کے لئے اپنی زبر دست قدرت کا ہاتھ دکھایا کرتا ہے۔اسی تائید و نصرت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔یہ ان لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بدقسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔۔۔اے لوگو! تم یقینا سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔“ (ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ 50،49) مخالفین نے تو جماعت کو دنیا کے چند خطوں میں پھیلنے سے روکنے کی ناکام کوششیں کی تھیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پسر موعود کے ہاتھوں دین اسلام اور اپنے مہدی کی باتوں کو دُنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے تحریک جدید کی شکل