خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 26
میں جس عظیم الشان منصوبے کا آغاز کیا تھا۔اسی کا ایک دلنشین فیض آج ایم ٹی اے کی صورت میں ہمیں عطا ہوا ہے۔اللہ نے یہ نعمت عطا فرما کر خلیفہ وقت کی آواز کو ساری دنیا میں عام کر دیا ہے۔“ (بحوالہ سو نیز خلافت احمدیہ صدسالہ جوبلی نمبر 200ء) تحریک جدید انجمن احمد یہ پاکستان صفحه XV) آج خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت اور خلیفہ وقت کے درمیان ملہی محبت کا لازوال رشتہ قائم ہو چکا ہے۔احمدی مرد عورتیں بچے بوڑھے اور جو ان سب خلیفہ وقت کے اس قدر قریب ہو گئے ہیں جو سوائے خدا تعالیٰ کی تائید کے ممکن نہیں تھا۔ساری دنیا میں خلافت کے عشاق اور پروانے پھیلے ہوئے ہیں جو خلافت کی صورت میں عطا ہونے والی حبل اللہ کو تھامے ہوئے ساری دنیا میں اسلام کی امن اور محبت کی حسین تعلیم کا علم بلند کئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خلافت کی برکت سے جماعت احمدیہ کو ایک ہاتھ پر متحد کیا ہے اور انہیں خلافت کی بابرکت لڑی میں پرو دیا ہے۔یہی وہ الہی تائید یافتہ جماعت ہے جو دنیا کے تمام جدید ذرائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے ہر مذہب وملت اور رنگ ونسل کے لوگوں تک ( دین حق ) کا پیغام پہنچارہی ہے۔خلافت کے پروانوں کا یہ گروہ ہر لمحہ ( دین حق ) کی اشاعت میں مصروف ہے اور ہر آنے والا دن احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی ترقی اور فتوحات کی نوید لے کر طلوع ہو رہا ہے۔اسی کا نام تمکنت دین ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے مومنین سے خلافت کے قیام، خوف کے بعد امن عطا کرنے اور تمکنت دین کے جو وعدے کئے ہیں۔جماعت احمد یہ ان کے پورا ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پس ان برکات سے دائی حصہ پانے کے لئے، اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے خلافت کے ساتھ چھٹے رہیں۔ہمیشہ