خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 84 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 84

Al وَفِيهِ نَزَلَتْ آيَاتُ الْخِلافَةِ " (ستر الخلافہ ملا) حضرت ابو بکر صدیق اپنی علو شان اور بلند مقام میں تمام صحابہ سے بڑھ کر تھے۔وہ لاریب آنحضرت ص کے پہلے خلیفہ تھے اور آپ کے بارہ میں ہی خلافت کی آیات نازل ہوئیں۔ایت استخلاف خلافت صدیقی پر بر بان ناطق اس الہامی انکشاف کی روشنی میں جب آپ نے قرآن مجید کا بغور مطالعہ فرمایا تو آپ اس قطعی نتیجہ پر پہنچے کہ آیت استخلاف خلافت صدیقی کی عظمت پر برہان ناطق ہے۔آپ کا حلفیہ بیان ہے کہ :- خدا کی قسم میں نے قرآن کریم کو بارہا ند بیرون کریسے دیکھا فوری جدید کی آیات کا بنظر غور مطالعہ کیا اور امر خلافت کے لئے تحقیق کے تمام ذرائع اور وسائل اختیار کئے اور تحقیق و تدقیق میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی یکی نے ہر طرف نظر دوڑائی اور ہر جانب تلاش و جستجو کے تیر چلائے لیکن اس میدان میں آیت استخلاف سے بڑھ کر کوئی سیف قاطع مجھے نظر نہیں آئی۔اس سے مجھے معلوم ہوا کہ خلافت (صدیق ) کے ثبوت میں یہ ایک عظیم الشان آیت اور ایک ناطق دلیل ہے اور ہر طالب حق و انصاف کے لئے یہ ربّ کائنات کی طرف سے نص صریح ہے۔ترجمه از شتر الخلافه ص )