خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 85
2۔اس دلیل ناطق کی تشریح و توضیح حضرت مهدی موعود نے ایسے دلکش اور حسین پیرا یہ میں فرمائی ہے کہ روح وجد میں آجاتی ہے۔آپ ستر الخلافہ میں فرماتے ہیں ( اصل عبارت نہایت اعلیٰ پایہ کی بے نظر فصیح و بلیغ عربی زبان میں ہے میں اس کتاب کے نو حوالوں کا اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ترجمہ سناتا ہوں ) :- پہلا حوالہ غور کرو کہ حضرت ابو بیرہ کے خلیفہ مقرر ہونے پر مسلمانوں کی کیا حالت تھی۔اسلام اُس وقت آفات و مصائب کی بھٹی میں پڑا ہوا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے حالات بدلے اور اسلام کو ر عمیق سے نکالا اور جھوٹے مدعیان نبوت بُری طرح مارے گئے اور مرتد لقمہ اجل ہو گئے۔اور اللہ تعالیٰ مومنوں کو اس خوف سے امن میں لے آیا جس کے باعث وہ مُردوں کی طرح (بے جان ) ہو رہے تھے۔مومن اس تکلیف کے دُور ہونے کے بعد خوشی و مسرت سے بھر گئے۔وہ حضرت صدیق " کو مبارکباد دیتے اور آپ کو تحسین و آفرین کہتے اور آپکی تعریف کے گن گاتے اور خُدا کے حضور آپ کے لئے دعائے خیر کرتے۔وہ آپ کی پوری تعظیم بجا لاتے حضر ابو بکر صدیق کی محبت اُن کے نہاں خانہ دل میں داخل