خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 63 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 63

مصطفی پر تیرا ہے حد ہو سلام اور رحمت اُس سے یہ تو کر لیا با ریت رایا ہم نے خلافت صدیقی کی ان فتوحات نمایاں اور متواتر نشانوں کے تصور ہی سے لیے اختیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ بلا فصل سید نا حضرت ابو برمید لالی پر درودو سلام جاری ہو جاتا ہے۔اسے خلیفہ رسول ! تم پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام !! تم نے اپنے خون سے گلشن اسلام کی آبیاری کی۔امت محمدیہ روز محشر تک تمہارے احسانوں کا بدلہ نہیں اُتار سکتی۔حق یہ ہے کہ اگر اُس وقت ابو بکر رش نہ ہوتے تو اسلام بھی نہ ہوتا۔یقیناً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بڑا احسان حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا ہے۔قیصر روم نے ایک بار کہا تھا کہ اگر یکی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جناب میں پہنچ سکتا تو آنجناب مقدس کے پاؤں دھونا اپنا فخر سمجھتا۔اسی طرح بلا مبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر پوری اُمت حضرت ابو بنجر کے لئے اپنی سب دعائیں مخصوص کر دے اور قیامت تک جناب الہی کے حضور سجدات شکر بجا لاتی رہے تب بھی وہ حضرت ابو بکر صدیق کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی ہے اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی شکر ہے اِمکاں سے باہر