خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 62 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 62

۵۹ ہوئی تھیں جہاں مٹھی بھر عمر رسیدہ عرب ان کے بارے میں منشور سے اور فیصلے کر رہے تھے جبکہ وہ خود چند سال پہلے بے یار و مددگار گھروں سے نکالے گئے تھے۔ایک فرانسیسی مصنف نے اس مضمون کو ایک اور انداز میں بیان کیا ہے لکھتا ہے کہ یکی محمد عربی کو نبی نہیں مانتا مگر کیں اس واقعہ کو کہاں لے جاؤں کہ مدینہ میں ایک چھوٹی اور کچی مسجد ہے جس کی چھت پر کھجور کی ٹہنیاں پڑی ہیں اور بارش کا پانی اس سے ٹپک پڑتا ہے۔اس مسجد میں چند فاقہ مست لوگ جن میں سے بعض کو کھانے کی روٹی بھی میسر نہیں اور نہ سارا تن ڈھانکنے کے لئے کوئی کپڑا ہے ، یہ کہہ رہے یں کہ ہم ساری دنیا کو فتح کر لیں گے اور ابھی چند سال نہیں گزرتے کہ یہ ناممکن بات عملی شکل اختیار کرلیتی ہے اور قیصر و کسری کی زبر دست حکومتیں پاش پاش ہو جاتی ہیں اور ان کے مقبوضات اسلامی حکومت میں شامل ہو جاتے (بحواله منهاج الطالبین ص لا تصنیف حضرت مصلح موعود ) ہوئے وہ قیصر و کسری کے کتر و فر بر باد ہیں ہیں۔مکہ کے جب بوریا نشین گئے یہ ہے آیت استخلات کی روشنی میں حضرت ابو بکر صدیق رضی عہد خلافت کی صحیح قرآنی تاریخ جو بے شمار خدائی نصر توں ، رحمتوں اور کتوں سے معمور ہے اور اسلام، قرآن اور محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت و حقانیت کا چمکتا ہوا نشان ہے۔کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دیکھا وے یہ نمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے