خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 98 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 98

۹۵ I الجرح في الاسلام شدید فرحمهما الله وجزاهما احسن ما عملا " (شرح ابن ابی الحدید جلد ۲ ۲۱۹) تم بھی جانتے ہو کہ اسلام میں سب سے افضل اور اللہ اور اس کے رسول کے سب سے زیادہ خیر خواہ خلیفہ رسول حضرت ابو بکر صدیق ہی تھے اور ان کے بعد دوسرے درجہ پر خلیفہ خلیفہ (یعنی فاروق ) تھے۔خدا کی قسم اسلام میں ابھی دونوں کا مرتبہ نہایت بلند ہے اور ان دونوں کی وفات سے اسلام کو شدید زخم پہنچا ہے خدا ان دونوں پر رحم فرمائے اور انہیں ان کے کارناموں کی بہترین جزا عطا فرمائے۔نواں حوالہ حضرت مهدی موعود فرماتے ہیں :- حضرت ابو بکر فوت ہوئے اور معصوموں کے امام انبیوں کے سردار صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے پہلو میں دفن ہوئے گویا آپ نے نہ زندگی میں خدا کے محبوب اور رسول کا دامن چھوڑا اور نہ موت کے بعد بلکہ اس حیات چند روزہ کے بعد بھی وہ اکٹھے رہے۔(ترجمہ ستر الخلافہ ص ۳) روصال و تدفین کی تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی تصنیف " ما ثبت من السنہ"۔1