خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 99 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 99

1 44 حضرت امام حسین علیہ السلام کے صاحبزادہ علی سے کسی نے دریافت کیا کہ حضرت ابوبکرین اور حضرت عمر کی دربار نبوی میں کیا قدر و منزلت نفی ہے فرمایا جو آج ہے کہ دونوں بزرگ آنحضرت کے پاس لیٹے ہوئے ہیں۔موافقته بین اہل البیت و الصحابه از جاد الله (زمخشری ) اللہ اکبر ان کے صدق اور باطنی پاکیزگی کی بلندشان کا کیا کہنا وہ اس قابل فخر مقام میں مدفون ہوئے کہ موسیٰ و عیسی بھی زندہ ہوتے تو صد رشک و تمنا کرتے۔( ترجمه از شتر الخلافه ص۲) یہاں اس امر کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ دشمنان اسلام صدیوں سے حضرت ابو بکر صدیق رض سے یہ مقدس اعزاز بھی چھیننے کی جد وجہد کرتے رہے ہیں۔چنانچہ ایک یا ور میں عیسائیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعش مبارک کو سرنگ کے ذریعہ لے جانے کی سازش کی مگر ایک طرف حضرت سلطان نور الدین محمود شهید بن عماد الدین زنگی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ و مسلم نے بذریعہ خواب اس واقعہ کی اطلاع کر دی دوسری طرف عین اس وقت جبکہ نقب لگانے والے قبر مبارک کے قریب پہنچنے والے تھے موسلا دھار بارش شروع ہو گئی اور گرج اور چمک سے زلزلہ عظیم پیدا ہو گیا اور پھر سلطان نور الدین بھی لاؤلش کر سمیت پہنچ گئے اور یہ سازش ناکام ہوگئی۔اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد طلبیوں نے حجرہ شریفیہ سے حضرت ابو بکر اور حضرت محمرہ کے مقدس حسیموں کو نکالنے کا منصوبہ