خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 96 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 96

۹۳ عليه السّلام لاى علة ترك امير المؤمنين عليه السّلام ندگا لما ولى الناس فقال للاقتداء برسول الله صلى الله عليه وسلم اسی ضمن میں حضرت علامہ باقر مجلسی نے (بحار الانوار جلد ۳۸ میں) حضرت ابو جعفر محمد بن علی کا فیصلہ کن بیان بھی درج فرمایا ہے کہ سَلَكَ فِيهِمْ طَرِيقَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ۔امیر المومنین حضرت علی نے اہلبیت کے معاملہ میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ہی کے مسلک کو بھاری رکھا ) آٹھواں حوالہ حضرت مهدی موعود فرماتے ہیں :۔اللہ تبارک و تعالیٰ حضرت ابو بکر صدیق پر رحمتیں نازل فرمائیے آپ نے اسلام کو زندہ و تازہ کر دیا۔۔۔اور نیکیوں کا فیضان قیامت تک جاری کر دیا۔آپ گریہ یعقوب کرنے والے اور خدا کے لئے دنیا سے منقطع ہونے والے تھے۔دعا و تضرع مولا کے آگے گرنا، خدا کے حضور گریہ و بکاء کرنا اور آستانہ الوہیت پر اپنی جبین تذلل سے سجدہ ریز ہونا اور خدا کی خفگی و ناراضی سے پناہ مانگنا آپ کی عادت تھی سجدہ میں دعا ونداء کے لئے آپ ہمیشہ کوشاں رہتے اور تلاوتِ قرآن کرتے ہوئے روتے۔