خلافت احمدیہ — Page 7
مصلح موعود ہی کا ہوگا۔آیت استخلاف کا ترجمہ و تشریح یکس نے شروع میں سورہ نور کی معرکة الآراء آیت آیت استخلاف پڑھی ہے جس کا ترجمہ حضرت مصلح موعود کے مبارک الفاظ میں یہ ہے کہ :- " اللہ نے تم میں سے ایمان لانے والوں اور مناسب حال عمل کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اُن کو زمین میں خلیفہ بنا وے گا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنا دیا تھا اور جو دین اُس نے اُن کے لئے پسند کیا ہے وہ ان کے لئے اسے مضبوطی سے قائم کر دے گا اور ان کے خوف کی حالت کے بعد وہ ان کے لئے امن کی حالت تبدیل کر دے گا وہ میری عبادت کریں گے (اور) کیسی چیز کو میرا شریک نہیں بنائیں گے، اور جو لوگ اس کے بعد بھی انکار کریں گے وہ نافرمانوں میں سے قرار دئے جائیں گے یہ تفسیر صغیر) حضرت خاتم الانبیاء اور آپکے فرزند میلیل کی پیشگوئیاں حضور فرماتے ہیں :۔جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے کہ خینے ہوں گے۔رسول اللہ میلے اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ میرے بعد خلیفے ہوں گے پھر ملے گا عاماً ہو گا پھر ملک جبر یہ ہوگا اور اس کے بعد خلافت علی