خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 441

خلافة على منهاج النبوة ۴۴۱ جلد دوم سوتم تو منان کی تحریک کے مطابق بن گئے مگر وہ خود اس نعمت سے محروم ہو گیا وہی شخص جو حضرت خلیفہ اول کی پیشگوئی ظاہر کر رہا تھا کہ انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ تمہیں سال کے بعد مصلح موعود ظاہر ہو گا سوہ وہ ظاہر ہو گیا ہے وہی آج اپنے باپ کو جھوٹا کہہ رہا ہے اور اس کے دوست پیغامی کہتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی ہتک ہم کر رہے ہیں۔ہتک ہم کرتے ہیں جو آپ کے بیان کی تائید کرتے ہیں یا ہتک ان کا بیٹا کرتا ہے اور پیغا می کرتے ہیں جو اپنے باپ کو اور اپنے پہلے خلیفہ کو جس کی انہوں نے بیعت کی تھی جھوٹا کہتے ہیں۔اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکا ئیں گے اور نہ اجمیری اور نہ پیغامی ، نہ محمد حسن چیمہ، نہ غلام رسول ۳۵ ان کی مدد کر سکیں گے کیونکہ خدا کی گرفت آدمیوں کے ذریعہ سے ظاہر نہیں ہوتی بلکہ قانونِ قدرت کے ذریعہ سے ظاہر ہوتی ہے اور قانونِ قدرت حکومتوں کے ماتحت بھی نہیں وہ محض خدا تعالیٰ کے ماتحت ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے پہلے سے خبر دی ہوئی ہے اور وہ چھپ بھی چکی ہے ۳۸ے کہ اب تو پیغامی اور ان کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ ہم تمہاری مدد کریں گے لیکن فرشتوں نے آسمان پر چکر کھاتے ہوئے قرآن کی وہ آیتیں پڑھیں جو منافق یہودیوں کو کہا کرتے تھے کہ اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم تمہارے ساتھ مل کر لڑیں گے اور اگر تم کو نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے خدا تعالیٰ کہتا ہے نہ یہ لڑیں گے نہ نکلیں گے جھوٹے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے مجھے فرشتوں کے ذریعہ سے بتایا کہ یہی حال ان کا ہوگا پہلے پیغامی اور احراری کہیں گے کہ ہم تمہاری مدد کریں گے لیکن بعد میں نہ وہ مدد کریں گے نہ ساتھ دیں گے بلکہ سب بھاگ جائیں گے کیونکہ خدا کے غضب کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔چنانچہ جلسہ سالانہ کے بعد ” نوائے پاکستان ۱۷ جنوری ۱۹۵۷ء میں ان کے ایک ہمدرد نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو مجھے خبر دی تھی وہ بڑی شان سے پوری ہوگئی ہے۔اس مضمون میں جو حقیقت پسند پارٹی سے چند گزارشات‘ کے زیر عنوان شائع ہوا ہے لکھا ہے :۔(الف) حزب مخالف نے اگر چہ حقیقت پسند پارٹی کے نام سے اپنی جماعت الگ