خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 27
خلافة على منهاج النبوة ۲۷ جلد دوم دے دیگا اور تمہاری تکلیف دور کر دے گا۔مگر تمہارا اپنے ہاتھ میں قانون لینا اور ظاہر یا خفیہ خلیفہ کی ذات یا عزت پر حملہ کرنا تم کو خدا تعالیٰ کی لعنت کا مستحق بناتا ہے۔اگر تم خدا تعالیٰ کے قائم کر دہ کی عزت پر ہاتھ ڈالو گے تو یا درکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری عزت کی چادر کو چاک چاک کر دے گا اور تم تباہ و برباد ہو جاؤ گے۔تمہاری عزت اسی میں ہے کہ خلافت کی عزت کرو اور جو شخص اس کی بے عزتی کیلئے کھڑا ہو، تم اُس سے تعلق نہ رکھو۔بے شک اسلام میں قانون کا اپنے ہاتھ میں لینا جائز نہیں ہے لیکن ایسے شخص سے بیزاری اور قطع تعلق کا اظہار کر کے تم اپنے فرض کو ادا کر سکتے ہو اور اعلان کر سکتے ہو کہ اب یہ شخص ہم میں سے نہیں ہے۔اب یہ بات تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔چاہے تو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کی عزت کو قائم کر کے خود بھی عزت پاؤ اور چاہے تو اس کی عزت پر ہاتھ ڈالو اور خدائی تلوار تمہیں اور تمہاری اولا دوں کو تباہ و برباد کر دے“۔انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۴۷۶ تا ۴۷۸) مسند احمد بن حنبل جلد ۴۴ صفحه ۲۴۰ ، ۲۴۱ حدیث نمبر ۲۶۶۲۶ مطبوعہ قاہر ۰ ۲۰۰۱ء الصَّارِمُ الْمَسْلُول عَلى شَاتِم الرَّسُولِ لابن تيميه صفحه ۳۹ ،۴۰ الطبعة الاولى حيدر آباد دکن النساء: ٦٦