خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 376

خلافة على منهاج النبوة جلد دوم ہاں ان کی ترقی کے زمانہ تک میں تجھے ڈھیل دوں گا (ققَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ) اس پر شیطان نے کہا کہ مجھے بھی تیری ہی ذات کی قسم ! کہ چونکہ تو نے اپنے نظام کو تباہی سے بچانے کیلئے مجھے ہلاکت میں ڈالا ہے اس لئے میں بھی تیرے نظام پر چلنے والوں کی تباہی کیلئے تیرے سیدھے راستہ پر ڈاکوؤں کی طرح بیٹھوں گا ( قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قُعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ( پھر میں اُن کے پاس کبھی تو اُن کے لیڈروں کے ذریعہ سے آؤں گا (ثُمَّ لَاتِيَهُمْ مِنْ بَيْنِ آيد يهم ) اور کبھی اُن کے چھوٹے لوگوں کے ذریعہ سے آؤں گا ( ومن خَلْفِهِمْ) اور کبھی دینی دلیلیں دے دے کر ورغلا ؤں گا و عن ايمانهم ) اور کبھی دنیوی طور پر اُن کو ورغلاؤں گا کہ اگر تم نے ان تعلیموں پر عمل کیا تو حکومت مخالف ہو جائے گی۔( وعن شمائلهم ) اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائیگا ( وَلا تَجِدُا كثرَ هُم شكرين ) یعنی تو دیکھ لے گا کہ ان میں سے اکثر تیری نعمت خلافت پر شکر گزار نہیں ہیں بلکہ اکثر ان میں سے شبہات میں پڑ جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تیری ان لافوں کی پرواہ نہیں کرتا تو میرے نظام جماعت سے نکل جا ہمیشہ گنہگار قرار دیا جائے گا اور تجھے حقیر سمجھا جائے گا اور تجھے جماعت حقہ اسلامیہ سے دھتکارا جائے گا۔( قال اخْرُجُ مِنْهَا مَنْسُومًا مَّدْحُورًا ) اور جو ان لوگوں میں سے تیری اتباع کریں گے ان سب کو میں جہنم میں جھونک دوں گا یعنی نا کام اور حسرتوں کا شکار بنا دوں گا ( لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لا مَلَعَنَ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ ) اس ارشاد پر صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے پورا عمل کیا جو ہمیشہ اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیمِ کہتے آئے ہیں۔باقی جماعتوں میں سے کچھ لوگوں نے اس پر عمل تو کیا ہے لیکن اس کو اہم اصل قرار دے کر اسے یاد نہیں رکھا۔ان آیتوں سے صاف ظاہر ہے کہ مخالفین نظام الہی کو اپنے آپ سے جدا کر دینا خدا کی حکم ہے اور یہ خدا کا وعدہ ہے کہ وہ ناکام و نامرادر ہیں گے چنانچہ جس وقت یہ فتنہ شروع ہوا ہے بہت سے جماعت کے مخلصین نے مجھے لکھا کہ آپ خواہ مخواہ ان کو موقع کیوں دیتے ہیں کیوں نہیں انہیں یعنی تازه فتنه منافقین