خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 377
خلافة على منهاج النبوة ۳۷۷ جلد دوم جماعت سے خارج کر دیتے۔بعض کمزور ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ لکھنا شروع کیا کہ آخر حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے۔اس پر مجھے مولوی رحیم بخش صاحب کا واقعہ یاد آ گیا۔۱۹۱۴ء میں جب مولوی محمد احسن صاحب نے لاہوریوں کے لالچ دلانے پر اشتہار شائع کیا کہ میں نے ہی میاں محمود کو خلیفہ بنایا تھا اور میں ہی ان کو خلافت سے اُتارتا ہوں تو جماعت نے اُس وقت یہ ریزولیوشن پیش کیا کہ ان کو جماعت سے نکالا جائے۔مولوی رحیم بخش صاحب سیالکوٹ کے ایک بڑھے صحابی تھے وہ کھڑے ہو گئے اور بڑے زور سے کہنے لگے کہ ایسا ریزولیوشن پاس نہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو فرشتہ قرار دیا ہے۔میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کا کیا منشا ہے کہ جو کہتا ہے کہ خلافت توڑ دو اُس کو جماعت سے نہ نکالیں؟ تو کہنے لگے اگر ایسا ہے تو پھر اس کو جماعت سے نکال دو۔تو وہ لوگ جو آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے ان سے میں کہتا ہوں کہ یہ تو حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہے اور مولوی محمد احسن کے متعلق حضرت صاحب نے کسی خط میں لکھا ہے کہ یہ جو حدیث میں آیا تھا کہ مسیح موعود دو فرشتوں پر اُترے گا ان میں سے ایک مولوی محمد احسن بھی ہیں۔اُس وقت تو جماعت نے اتنی ہمت کی کہ مولوی محمد احسن کو جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرشتہ قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ خلیفہ کے سامنے اگر فرشتہ بھی کھڑا ہوتا ہے تو نکالو اُ سے۔حضرت خلیفہ اول بھی یہی کہا کرتے تھے کہ اگر تم فرشتے بھی بن جاؤ تو خلیفہ پر اعتراض کرنے پر تم پکڑے جاؤ گے لیکن آج بعض کمزور دل کہتے ہیں کہ یہ حضرت خلیفہ اول کی اولاد ہیں ان کو کچھ نہ کہو۔جماعت کو تباہ ہونے دو۔مرزا صاحب کے سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔محمد رسول اللہ ﷺ کے مشن کو نقصان پہنچنے دو۔قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے دو۔اسلام کو کمزور ہونے دو، پر حضرت خلیفہ اول کی اولا د کو کچھ نہ کہو۔گویا حضرت خلیفہ اول کی اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ معزز ہے ، وہ قرآن سے بھی زیادہ معزز ہے، وہ اسلام سے بھی زیادہ معزز ہے، وہ مسیح موعود سے بھی زیادہ معزز ہے، وہ مسیح موعود کے خاندان سے بھی زیادہ معزز ہے ، وہ مسیح موعود کے الہامات سے بھی زیادہ معزز ہے ان کو کچھ نہ کہو سلسلہ کو تباہ ہونے دو۔قرآن کریم کی تعلیم کو غلط ہونے دو ،