خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 134 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 134

خلافة على منهاج النبوة ۱۳۴ جلد دوم يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَتِهِ۔سنو! جب تم پر کسی کو حاکم بنایا جائے اور تم دیکھو کہ وہ بعض امور میں اللہ تعالیٰ کی معصیت کا ارتکاب کر رہا ہے تو تم اپنے دل میں اس کے ان افعال سے سخت نفرت رکھو مگر بغاوت نہ کرو۔دوسری حدیث میں اس سے یہ زائد حکم ملتا ہے کہ اگر کفر بواح اس سے ظاہر ہو تو اس حالت میں اس کے خلاف بغاوت بھی کی جاسکتی ہے۔خلفائے راشدین کی سنت پر ہمیشہ قائم رہنے کا حکم اس کے مقابلہ میں احادیث میں عرباض بن ساریہ سے ہمیں ایک اور روایت بھی ملتی ہے۔وہ کہتے ہیں صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ذَاتَ يَوْمٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيْعَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَانَّ هَذِهِ مَوْعِظَةٌ مُوَجِّعٍ فَمَاذَا تُعَهْدُ إِلَيْنَا - فَقَالَ أَوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْع وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبُشِيًّا فَإِنَّهُ مَنْ يَّعِشُ مِنْكُمْ بَعْدِى فَسَيَرَى اِخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ فَتَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالتَّوَاجِدِ وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ _ عرباض بن ساریہ کہتے ہیں۔ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اور جب نماز سے فارغ ہو چکے تو آپ نے ہمیں ایک وعظ کیا۔وہ وعظ ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ اس سے ہمارے آنسو بہنے لگ گئے اور دل کا پنپنے لگے۔اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا يَا رَسُولَ اللهِ ! معلوم ہوتا ہے یہ الوداعی وعظ ہے۔آپ ہمیں کوئی وصیت کر دیں۔آپ نے فرمایا۔اُوصِيكُمُ بِتَقْوَى اللهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبَشِيًّا میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اور اطاعت اور فرمانبرداری کو اپنا شیوہ بناؤ خواہ کوئی حبشی غلام ہی تم پر حکمران کیوں نہ ہو۔جو لوگ میرے بعد زندہ رہیں گے وہ لوگوں میں بہت بڑا اختلاف دیکھیں گے پس ایسے وقت میں میری وصیت تمہیں یہی ہے کہ عَلَيْكُمْ بِسُتَتِى وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدَيْنَ الْمَهْدِيِّينَ تم میری سنت اور میرے بعد