خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 133
خلافة على منهاج النبوة ۱۳۳ جلد دوم متعلق کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں۔ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ ہدایت تھی کہ جو لوگ حکومت کے اہل ہوں اور ان کے سپرد یہ کام تمہاری طرف سے ہو چکا ہو ان سے تم کسی قسم کا جھگڑا نہ کرو۔مگر یہ کہ تم ان سے کھلا کھلا کفر صادر ہوتے ہوئے دیکھ لو۔ایسی حالت میں جبکہ وہ کسی گھلے کفر کا ارتکاب کریں اور قرآن کریم کی نص صریح تمہاری تائید کر رہی ہوں تو تمہارا فرض۔کہ تم اس خلاف مذہب بات میں ان کی اطاعت کرنے سے انکار کر دو اور وہی کرو جس کے کرنے کا تمہیں خدا نے حکم دیا ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خِيَارُ اَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تَبْغَضُونَهُمْ وَيَبْغَضُونَكُمْ وَتَلْعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ قَالَ قَالُوا يَارَسُولَ اللهِ أَفَلا تُنَابِذُهُم عِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ إِلَّا مَنْ وُلِىَ عَلَيْهِ وَالِ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ اللَّهِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِى مِن مَّعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ ٢٣ حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔تمہارے بہترین حکام وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں۔تم ان پر درود بھیجو اور ان کی ترقیات کیلئے دعائیں کرو اور وہ تم پر درود بھیجیں اور تمہاری ترقیات کیلئے دعائیں کریں۔اور بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں۔تم ان پر لعنت ڈالو اور وہ تم پر لعنت ڈالیں۔راوی کہتا ہے کہ ہم نے کہا۔يَا رَسُولَ اللَّهِ ! جب ایسے حکمران ہمارے سروں پر مسلط ہو جائیں تو کیوں نہ ہم ان کا مقابلہ کر کے انہیں حکومت سے الگ کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یالا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلوةَ قَالَ لَامَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصلوة۔ہرگز نہیں۔ہر گز نہیں جب تک وہ نماز اور روزہ کے متعلق تم پر کوئی پابندی عائد نہ کریں اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت سے نہ روکیں تم ان کی اطاعت سے ہرگز منہ نہ موڑ و۔إِلَّا مَنْ وُلِيَ عَلَيْهِ وَالِ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِي مِنْ مَّعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا