خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 36 of 267

خزینۃ الدعا — Page 36

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 36 قرآنی دعائیں الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَّمٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى الله خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ (النمل:۲۰) ہر تعریف کا اللہ مستحق ہے اور اس کے وہ بندے جن کو اس نے چن لیا ان پر ہمیشہ سلامتی ہو۔(79) در بارالہی میں رجوع اور کامل ایمان کے اظہار کی دعا حضرت موسی علیہ السلام نے الہی تجلی کی تاب نہ لا کر بے ہوشی سے افاقہ کے بعد یہ دعا کی: سبحنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ (الاعراف: ۱۴۴) اے رب ! تو ہر عیب سے پاک ہے۔میں تیری طرف جھکتا ہوں اور میں (اس زمانہ میں ) سب ایمان لانے والوں سے اول درجہ پر ہوں۔(80) خدا تعالیٰ کی کفایت کی دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو انہوں نے بھی یہی دعا کی تھی۔( بخاری کتاب التفسير سورة آل عمران ) حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ( آل عمران : ۱۷۴) ہمارے لئے اللہ (کی ذات) کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے۔(81) در بارخداوندی سے فیصلہ طلبی سعید بن حسنہ اس دعا کے بارہ میں فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک ایسی آیت کا علم ہے جسے پڑھنے والا خدا سے جو مانگے اسے دیا جاتا ہے۔رسول کریم تہجد کا آغاز اس دعا سے کرتے اور اس سے پہلے اَللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَائِيلَ بھی کہتے ہیں۔( تفسیر القرطبی جزء15 صفحہ 265) لهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ عَلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ انْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُونَ (الزمر:۴۷) 36