خزینۃ الدعا — Page 35
حزينَةُ الدُّعَاءِ 35 قرآنی دعائیں اے ہمارے رب! تو یقیناً سب لوگوں کو اس دن جس ( کی آمد ) میں کوئی شک وشبہ ) نہیں جمع کرے گا۔اللہ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا۔(76) آغاز و انجام کے نیک ہونے اور خاص نصرت الہی کی دعا حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ہجرت مدینہ کے زمانہ کے قریب یہ دعائیہ آیت اتری۔(ترمذی کتاب التفسیر بنی اسرائیل ) ہر کام کے نیک آغاز اور انجام کے لئے یہ دعا مجرب ہے: رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ و اجْعَلْ لِّي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا (بنی اسرائیل:۸۱) اے میرے رب! مجھے نیک طور پر دوبارہ مکہ میں ) داخل کر اور ذکر نیک چھوڑنے والے طریق پر (مکہ سے) نکال اور اپنے پاس سے میرا کوئی مضبوط ) مددگار ( اور ) گواہ مقرر کر۔(77) اعمال کی قدر دانی کے متعلق دعا آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بھی نماز کے بعد یا مجلس سے اٹھتے ہوئے یہ آیات پڑھے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اعمال کا وزن کرتے وقت کھلا اور وافر وزن عطا کرے گا۔(تفسیر الدر المخور للسيوطى جلد 4 صفحہ 295) سُبْحْنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَمٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الصفت : ۱۸۱ تا ۱۸۳) تیرا رب جو تمام عزتوں کا مالک ہے ان کی بیان کردہ باتوں سے پاک ہے اور رسولوں پر ہمیشہ سلامتی ہو اور سب تعریف اللہ کی ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔(78) برگزیدہ بندگان خدا پر سلامتی کی دعا آنحضرت ﷺ کو خدا کے برگزیدہ بندوں پر سلامتی کی دعا سکھائی گئی۔35