خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 37 of 267

خزینۃ الدعا — Page 37

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 37 قرآنی دعائیں اے اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور ظاہر کا علم رکھنے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان تمام چیزوں کا فیصلہ کرنے والا ہے جن میں اختلاف کرتے ہیں۔(82) قوم کی تکذیب پر نصرت الہی کی دعا حضرت نوح کی اس دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں کشتی کے ذریعہ طوفان سے نجات عطا کی۔رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ (المؤمنون: ۲۷) اے میرے رب ! میری مدد کر کیونکہ یہ لوگ مجھے جھٹلاتے ہیں۔(83) کلام الہی سن کر زبانی وعدوں پر ایمان کا اظہار اہل علم مومنوں کو جب کلام الہی پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ بارگاہ الوہیت میں سجدہ ریز ہوکر یہ دعا کرتے ہیں۔سُبْحَنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولًا (بنی اسرائیل : ۱۰۹) ہمارا رب ( ہر عیب سے) پاک ہے اور ہمارے رب کا وعدہ ضرور پورا ہوکر رہنے والا ہے۔(84) تلافی کوتا ہی کے لئے صبح وشام پڑھنے کی دعا حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جوشخص صبح وشام یہ آیات پڑھے تو اس دن کی کوتاہی کی پیشگی تلافی کر لیتا ہے اور شام کو یہ دعا پڑھے تو رات کی کوتاہیوں کی تلافی ہو جاتی ہے۔( ابوداؤ دکتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح) فَسَبِّحْنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُوْنَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِيْنَ تُظْهِرُونَ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيْتِ وَيُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَيَّ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ (الروم: ۱۸ تا ۲۰) 37