خزینۃ الدعا — Page 34
حزينَةُ الدُّعَاءِ 34 قرآنی دعائیں پہلے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى نَجْنَا مِنَ القَوْمِ الظَّلِمِین پڑھیں یعنی تمام تعریف اس ذات کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی۔اور پھر یہ دعا پڑھیں۔حضرت علی مسجد میں داخل ہوتے وقت بھی یہی دعائیہ آیت پڑھا کرتے تھے۔( تفسیر قرطبی جزء 12 صفحہ 120) رَبِّ اَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُّبْرَكًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ (المؤمنون:۳۰) اے میرے رب ! تو مجھے ایسی حالت میں اتار کہ مجھ پر کثرت سے برکتیں نازل ہو رہی ہوں اور تمام اتارنے والوں سے بہتر تیرا وجود ہے۔(74) سواری پر سوار ہونے کی دعا نبی کریم یه سواری پر سوار ہوتے وقت سُبحَانَ اللَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللهُ أَكْبَرُ تين مرتبہ پڑھتے پھر یہ دعا پڑھا کرتے تھے ( مسلم کتاب الحج باب ما یقول اذار کب ) سُبْحْنَ الَّذِئ سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ (الزخرف:۱۵،۱۴) پاک ہے وہ خدا جس نے ہم کو ان پر قبضہ بخشا ہے حالانکہ ہم اپنے زور سے ان کو اپنے تابع فرمان نہیں بنا سکتے تھے (75) خدا تعالیٰ کی قدرت مطلق پر ایمان کا اظہار اور اس کے وعدوں پر ایمان نبی کریم ﷺ فرماتے تھے کہ یہ قرآنی آیت پڑھنے سے گمشدہ یا ضائع شدہ چیز واپس مل (الدر المنثور للسیوطی جلد 2 صفحہ 9) جاتی ہے۔رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَةُ ( آل عمران : ١٠) 34 34