خزینۃ الدعا — Page 214
حزينَةُ الدُّعَاءِ 34 أدْعِيَةُ المَهْدِى آمِيْن ثُمَّ آمِيْن وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 28) یعنی ہم اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت میں ان کی خیر و بھلائی کے طلبگار ہیں۔اے اللہ ! ان کو ہدایت دے اور اپنی خاص روح سے ان کی تائید فرما اور اپنے دین کا بہت زیادہ حصہ ان کو عطا کر اور اپنی قوت و طاقت سے ان کو اپنی طرف کھینچ لے تا کہ وہ تیری کتاب اور تیرے رسول پر ایمان لائیں اور اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوں۔آمین۔( ترجمہ از مرتب ) وو جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کے لئے دعا ’بالآخر میں دعا پر ختم کرتا ہوں کہ ہر یک صاحب جو اس لکہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں۔خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو اور اُن کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور اُن کے ہمت و غم دُور فرما دے۔اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اُٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا اے ذوالحجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔“ والسلام علیٰ من اتبع الهدى الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور عفی اللہ عنہ (17دسمبر 1892ء) 216