خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 215 of 267

خزینۃ الدعا — Page 215

حزينَةُ الدُّعَاءِ 35 ادعِيَةُ المَهْدِى چند قرآنی دعاؤں سے متعلق حضرت مسیح موعود کے رہنما ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”میرے ساتھ دنیا میں ایک بھی نہیں تھا جب کہ خدا نے مجھے یہ دعا سکھلائی کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ۔(انبياء: 90) یعنی اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ 66 اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔“ (تحفۃ الندوۃ صفحہ 5، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 97) ”ہماری جماعت ہر نماز کی آخری رکعت میں بعد رکوع مندرجہ ذیل دعا بکثرت پڑھے۔" ( ملفوظات جلد اول صفحہ 6) رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَقِنَا عَذَابَ النار۔(البقرہ:202) یعنی اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی کامیابی عطا کر اور آخرت میں بھی کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔فرمایا: ” آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہئے۔یہ دعا اول ہی قبول ہو چکی ہے۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 577) رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ (الاعراف:24) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور گھاٹا پانے والوں میں ہوں گے۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نوراللہ مرقدھا سے ایک کشف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میری جماعت سے کہدو کہ یہ دعا بہت کثرت سے پڑھیں۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ (آل عمران :9) الْوَهَّابُ 217