خزینۃ الدعا — Page 213
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 33 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى شرک بہت بڑھ گیا اور اسلام کم ہو گیا۔اب اے کریم ! مشرق اور مغرب میں توحید کی ایک ہوا چلا اور آسمان پر جذب کا ایک نشان ظاہر کر۔اے رحیم ! تیرے رحم کے ہم سخت محتاج ہیں۔اے ہادی ! تیری ہدایتوں کی ہمیں شدید حاجت ہے۔مبارک وہ دن جس میں تیرے انوار ظاہر ہوں۔کیا نیک ہے وہ گھڑی جس میں تیری فتح کا نقارہ بجے تَوَكَّلْنَا عَلَيْكَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ وَانْتَ الْعَلِيُّ الْعَظِیمُ یعنی ہم نے تجھ پر تو کل کیا اور سوائے تیرے کسی کو کوئی قوت و طاقت نہیں اور تو بہت بلند اور عظمت والا ہے۔(ترجمہ از مرتب) ( آئینہ کمالات اسلام صفحہ 13-214، حاشیہ در حاشیہ روحانی خزائن جلد 5) بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے دعا ”اے خداوند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش که تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفی ﷺے اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں۔اور اس کے حکموں پر چلیں۔تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو سچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں۔اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہو سکتی ہے۔بلکہ سچے راست باز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں بالخصوص قوم انگریز جنہوں نے ابھی تک اس آفتاب صداقت سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی اور جس کی شائستہ اور مہذب اور بارحم گورنمنٹ نے ہم کو اپنے احسانات اور دوستانہ معاونت سے ممنون کر کے اس بات کے لئے دلی جوش بخشا ہے کہ ہم ان کے دنیا ودین کے لئے دلی جوش سے بہبودی و سلامتی چاہیں تا ان کے گورے و سپید منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں بھی نورانی و منور ہوں۔فَنَسْئَلُ اللهَ تَعَالَى خَيْرَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اللَّهُمَّ اهْدِهِمْ وَأَيَدْهُمْ بِرُوْحِ مِنْكَ وَاجْعَلْ لَّهُمْ حَظًّا كَثِيْرًا فِي دِينِكَ وَاجْذِبْهُمْ بِحَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ لِيُؤْمِنُوْا بِكِتَابِكَ وَرَسُولِكَ وَيَدْخُلُوْا فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا۔215