خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 191 of 267

خزینۃ الدعا — Page 191

خَرينَةُ الدُّعَاءِ 11 ادْعِيَةُ الْمَهْدِى ”انسان کو چاہئے کہ اپنے عیبوں کو شمار کرے اور دعا کرے پھر اللہ تعالیٰ بچاوے تو بچ سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجھ سے دعا کرو میں مانوں گا۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 573) جس گناہ کے چھوڑنے میں جو اپنے آپ کو کمزور پاوے اس کو نشانہ بنا کر دعا کرے تو اسے فضل خدا سے قوت عطا ہو گی۔" (ملفوظات جلد 3 صفحہ 622) وہ دعا جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہے وہ بھی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔انسان کا ذاتی اختیار نہیں کہ وہ دعا کے تمام لوازمات اور شرائط محویت، تو کل تبتل سوز و گداز وغیرہ کو خود بخود مہیا کر لے۔جب اس قسم کی دعا کی توفیق کسی کوملتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کی جاذب ہوکر ان تمام شرائط اور لوازم کو حاصل کرتی ہے جو اعمالِ صالحہ کی روح ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 389) 193