خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 190 of 267

خزینۃ الدعا — Page 190

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 10 ادْعِيَةُ الْمَهْدِى دعا میں بعض دفعہ قبولیت نہیں پائی جاتی تو ایسے وقت اس طرح سے بھی دعا قبول ہو جاتی ہے کہ ایک شخص بزرگ سے دعا منگوائیں اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگیں کہ وہ اس مرد بزرگ کی دعاؤں کو سنے۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 182) قرآن شریف کی دعاؤں میں تغیر جائز نہیں۔۔۔ہاں حدیث میں جو دعائیں آئی ہیں ان کے متعلق اختیار ہے کہ صیغہ واحد کی بجائے صیغہ جمع پڑھ لیا کریں۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 194) دعا کے لئے رقت والے الفاظ تلاش کرنے چاہئیں۔یہ مناسب نہیں کہ انسان مسنون دعاؤں کے ایسا پیچھے پڑے کہ ان کو جنتر منتر کی طرح پڑھتا رہے اور حقیقت کو نہ پہچانے۔اتباع سنت ضروری ہے مگر تلاش رقت بھی اتباع سنت ہے۔اپنی زبان میں جس کو تم خوب سمجھتے ہو دعا کرو تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو۔مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہئے۔جس کو زبان عربی سے موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 538) نماز میں دعا ئیں اپنی زبان میں مانگو جو طبعی جوش کسی کی مادری زبان میں ہوتا ہے وہ ہرگز غیر زبان میں پیدا نہیں ہوسکتا۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 29) دعا ئیں بہت کیا کرو۔نماز مشکلات کی کنجی ہے۔ماثورہ دعاؤں اور کلمات کے سوا اپنی مادری زبان میں بھی بہت دعا کیا کروتا اس سے سوز و گداز کی تحریک ہو اور جب تک سوز وگداز نہ ہوا سے ترک مت کرو کیونکہ اس سے تزکیہ نفس ہوتا ہے اور سب کچھ ملتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 589) دعا کا سلسلہ ہر وقت جاری رکھو اپنی نماز میں جہاں جہاں رکوع وسجود میں دعا کا موقعہ ہے دعا کرو اور غفلت کی نماز کو ترک کر دو۔رسمی نماز کچھ مرات مترتب نہیں ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 176) لاتی۔192