خزینۃ الدعا — Page 192
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 12 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى دعاؤں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نمونہ دعا میں جوش حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” خدا نے مجھے دعاؤں میں وہ جوش دیا ہے جیسے سمندر میں ایک جوش ہوتا ہے۔“ میں اتنی دعا کرتا ہوں کہ دعا کرتے کرتے ضعف کا غلبہ ہو جاتا ہے اور بعض اوقات غشی اور ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔“ دعا کے آغاز میں فاتحہ ( ملفوظات جلد اوّل ص200) حضرت مفتی محمد صادق صاحب فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا میں سب سے پہلے فاتحہ پڑھتے تھے اور بعد میں کوئی اور دعا کرتے۔ہدایت دنیا کی دعا فرمایا ”ہم تو یہ دعا کرتے ہیں ہیں کہ خدا جماعت کو محفوظ رکھے اور دنیا پر ظاہر ہو جائے کہ نبی کریم ﷺ برحق رسول تھے اور خدا کی ہستی پر لوگوں کو ایمان پیدا ہو جائے۔“ وو گناہوں سے پاک ہونے کی دعا ( ملفوظات جلد 4 ص261 سب سے اوّل اور ضروری دعا یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کرنے کی دعا کرے۔ساری دعاؤں کا اصل اور جزو یہی دعا ہے کیونکہ جب یہ دعا قبول ہو جاوے اور انسان ہر قسم کی گندگیوں اور آلودگیوں سے پاک صاف ہوکر خدا تعالیٰ کی نظر میں مظہر ہو جاوے تو پھر دوسری دعائیں جو اس کی حاجات ضروریہ کے متعلق ہوتی ہیں وہ 194