خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 139 of 267

خزینۃ الدعا — Page 139

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 88 مناجات رسُول چکی ہوتیں اور اب ایک مرتبہ احادیث سن کر کسی لفظ کی کمی بیشی کے بغیر سنا سکتا ہوں۔حضور نے فرمایا۔رب کعبہ کی قسم ! ابوالحسن علی پکا مومن ہے۔وہ دُعا یہ ہے:۔اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بَتَرْكِ الْمَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي، وَارْحَمْنِي، أَنْ أَتَكَلَّفَ مَالًا يَعْنِينِي، وَارْزُقْنِى حُسْنَ النَّظَرِ فِيْمَا يُرْضِيْكَ عَنِّي ، أَللَّهُمَّ بَدِيْعَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، ذَا الْجَلَالِ وَالِاكْرَامِ، وَ الْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ ، أَسْأَلُكَ يَا الله يَارَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَ نُوْرِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِيْ حِفْظُ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنى وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيْكَ عَنِّي اللَّهُمَّ بَدِيْعَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، وَالْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَ نُوْرِ وَجْهِكَ، أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي ، وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي ، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِكْ وَأَنْ تَغْسِلَ بِهِ بَدَنِي، فَإِنَّهُ لَا يُعِيتُنِي عَلَى الْحَقِّ غَيْرُكَ، وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ تر مندی کتاب الدعوات باب في دعاء الحفظ ) ترجمہ: اے اللہ ! جب تک تو مجھے زندہ رکھے ہمیشہ گناہ چھوڑنے کے لئے مجھ پر خاص رحمت فرما۔لا یعنی باتوں کے مجھ سے بالا رادہ سرزد ہونیکے بارہ میں مجھ پر رحم فرما اور مجھے ایسا حسن نظر عطا فرما جس سے تو مجھ سے راضی ہو جائے۔اے اللہ ! جوارض وسماء کو پہلی بار خوبصورتی سے پیدا کرنے والا ہے۔اے جلال واکرام والے ! اور ایسی بلند عزت والے جس کا قصد نہیں کیا جاسکتا۔اے اللہ ! اے رحمن خدا ! میں تیرے جلال اور تیرے چہرے کے نور کا واسطہ دے کر تجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ تو میرے دل میں اپنی پاک کتاب ( قرآن ) کو جس طرح تو نے مجھے سکھایا ہے ، اب اُس کا حفظ رکھنا میرے دل کو لازم کر دے اور مجھے توفیق دے کہ میں اس کو اس طریق پر پڑھوں کہ تو مجھ سے راضی ہو جائے اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کو بلا نمونہ پیدا کر نے والے صاحب جلال 140