خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 140 of 267

خزینۃ الدعا — Page 140

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 89 مناجات رسُول الله وا کرام ! اور ایسی عزت والے جس کا قصد نہیں کیا جا سکتا میں تجھ سے اے اللہ ! اے رحمن ! تیرے جلال اور تیرے چہرے کے نور کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں کہ تو میری آنکھوں کو اپنی کتاب کے نور سے منور کر اور اسے میری زبان پر رواں کر دے۔اور میرے دل کو اس کے لئے وسعت دے۔اور سینے کو اس کے ساتھ کھول دے اور اس پاک کلام کے ساتھ میرے بدن کو ( گناہوں سے ) دھو دے۔تیرے سوا کون ہے جو حق بات میں میری مدد کرے۔اور اس کی توفیق تیرے سوا کوئی بھی تو عطا نہیں کرسکتا۔اللہ کے سوا کسی کو کوئی طاقت حاصل نہیں اور نہ ہی کوئی قوت۔وہ اللہ جو بلندشان والا اور عظیم ہے۔طلب خیر اور دفع شتر کی جامع دُعا حضرت ابو امامہ باہلی کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے رسول کریم ﷺ۔عرض کیا کہ آپ نے ڈھیر ساری دُعائیں کی ہیں جو ہمیں یاد ہی نہیں رہیں۔آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک جامع دعا سکھا تا ہوں تم یہ یادکرلو :۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّمَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ ، وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ - وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِااللَّه - ترندی کتاب الدعوات باب 89) ترجمہ:- اے اللہ ! ہم تجھ سے وہ تمام خیر و بھلائی مانگتے ہیں جو تیرے نبی محمد ﷺ نے تجھے سے مانگی اور ہم تجھ سے ان باتوں سے پناہ چاہتے ہیں جن سے تیرے نبی محمد یو نے پناہ چاہی۔تو ہی ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے۔بس تیرے تک دُعا کا پہنچانا لازم ہے اور کوئی طاقت یا قوت حاصل نہیں مگر اللہ کو۔141