خزینۃ الدعا — Page 5
خَزَيْنَةُ الدُّعَاءِ 5 قرآنی دعائیں (9) ثبات قدم اور کفار کے مقابلہ پر نصرت الہی کی دعا قرآن شریف سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت طالوت ( جدعون ) جب اپنے دشمن جالوت کے مقابل پر نکلے تو انہوں نے یہ دعا کی جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے ان کو فتح عطا کی اور ان کے دشمن کو سخت ہزیمت اٹھا نا پڑی۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ) (البقره: ۳۵۱) اے ہمارے رب! ہم پر قوت برداشت نازل کر اور (میدان جنگ میں ) ہمارے قدم جمائے رکھ اور (ان) کافروں کے خلاف ہماری مددکر۔عذاب الہی سے بچنے ،مغفرت ، نیک انجام اور وعدہ الہی پورا ہونے اور روز قیامت رسوائی سے بچنے کی دعا ئیں! حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ جب یہ دعائیہ آیات اتریں تو نبی کریم ﷺ نے روتے روتے نماز شروع کر دی۔حضرت بلال آپ کو نماز کی اطلاع کرنے آئے تو رونے کا سبب پوچھا۔آپ نے فرمایا آج رات مجھ پر یہ آیات اتری ہیں اور فرمایا بڑا بد بخت وہ شخص ہے جو یہ آیات پڑھے اور ان پر تد بر نہ کرے۔روایات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت مہ روزانہ علیشاه رات کے وقت ان آیات کی تلاوت کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ آل عمران کی آخری آیات رات کو پڑھنے والے کے لئے رات بھر کے قیام کا ثواب لکھا جاتا ہے۔( تفسیر قرطبی جلد 4 صفحہ 310) (10) رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( آل عمران : ۱۹۲) 5