خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 4 of 267

خزینۃ الدعا — Page 4

خَزَيْنَةُ الدُّعَاءِ 4 قرآنی دعائیں (7) وساوس شیطانی سے بچنے کی دعا عمرو بن سعید روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمیں سوتے وقت پڑھنے کے لئے کچھ دعا ئیں سکھاتے تھے ان میں شیطانی وساوس سے بچنے کی یہ دعا بھی شامل تھی۔( ترمذی کتاب الدعوات باب 94) رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ ) وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون : ٩٩،٩٨) اے میرے رب میں سرکش لوگوں کی شرارتوں سے پناہ مانگتا ہوں اور اے میرے رب ! میں پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ میرے سامنے آئیں۔(8) ہمیشہ ہدایت پر قائم رہنے کی دعا حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ اکثر یہ دعا کرتے تھے کہ اے دلوں کے پھیرے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم کر دے۔آپ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا دل بدل بھی جاتے ہیں؟ حضور نے یہ قرآنی دعا پڑھ کر سنائی اور فرمایا کہ امکانی طور پر ہر انسان کے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے یہ دعا کثرت سے پڑھنی چاہئے۔(الدر المنخور للسیوطی جلد 2 صفحہ 8) ربَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔(آل عمران : ۹) اے ہمارے رب ! تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت ( کے سامان ) عطا کر۔یقینا تو بہت ہی عطا کر نیوالا ہے۔4