خزینۃ الدعا — Page 6
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 6 قرآنی دعائیں اے ہمارے رب ! تو نے اس ( عالم ) کو بے فائدہ پیدا نہیں کیا۔تو ایسے بے مقصد کام کرنے سے) پاک ہے۔پس تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔(اور ہماری زندگی کو بے مقصد بننے سے بچالے) (11) رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِة ( آل عمران : ۱۹۴) اے ہمارے رب! ہم نے یقیناً ایک ایسے پکارنے والے کی آواز جو ایمان (دینے) کے لئے بلاتا ہے (اور کہتا ہے ) کہ اپنے رب پر ایمان لاؤسنی ہے پس ہم ایمان لے آئے اس لئے اے ہمارے رب ! تو ہمارے قصور معاف کر اور ہماری بدیاں ہم سے مٹادے اور ہمیں نیکوں کے ساتھ ( ملاکر ) وفات دے۔(12) رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ اے ہمارے رب! ہمیں وہ ( کچھ ) دے جس کا تو نے اپنے رسولوں ( کی زبان پر ) ہم سے وعدہ کیا ہے اور قیامت کے دن ہمیں ذلیل نہ کرنا۔تو اپنے وعدہ کے خلاف ہرگز نہیں کرتا۔( آل عمران : ۱۹۵) مغفرت ، رحم اور دشمن کے مقابل نصرت طلبی کی جامع دعا یہ دعائیں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پر مشتمل ہیں۔حضرت ابو مسعود بیان کرتے ہیں کہ سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھ کر سونے والے کے لئے بہت کافی ہیں۔نیز عرش 6