آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 43
" قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاء وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ دور منتور جلد ۵ ص۲) ترجمہ : یعنی اے لوگو یہ تو کہا کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں مگر یہ نہ کہا کرو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔شیخ الامام حضرت ابن قتیبه (متوفی ۲۶۷ هد اسیدہ عائشہ صدیقه رضی اللہ عنہا کا یہ قول نقل کر کے فرماتے ہیں:۔"ليس هذا من قولها ناقضاً بقول النبي صلى الله عليه وسلم لا نبى بعدى لانه اراد لانبی بعدی ينسخ ماجئت به ز تا دیل مختلف الاحادیث ص ۲۳) ترجمہ :۔(حضرت عائشہ کا یہ قول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان لا نبی بعدی کے مخالف نہیں کیونکہ حضور کا مقصد اس فرمان سے یہ ہے کہ میرے بعد کوئی ایسا نہی نہیں جو میری شریعیت کو منسوخ کر دینے والا ہو۔برصغیر پاک و ہند کے مشہور محدث اور عالم حضرت امام محمد طاہر ر متوفی ) حضرت عائشہ کے اس ارشاد کی تشریح فرماتے ہوئے مجمع البحار البحار میں سکھتے ہیں :- " هَذَا نَاظِرُ إِلَى نُزُولِ عِيسَى وَهَذَا أَيْضًا لَا يَنَا فِي