آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 42 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 42

حديث لا نَيَّ بَعْدِي کی تشریح مخالفین احمدیت اپنے اس موقف کی تائید میں کہ ہر قسم کی نبوت بند ہے خواہ ملتی ہو یا تابع اور امتی ایک حدیث پیش کرتے ہیں۔جس میں لانبی بعدی کے الفاظ سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ آنحضرت بَعْدِي صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی بھی نہیں آسکتا۔اس ضمن میں پہلے تو ہم قارئین کو اس بارہ میں غور اور فکر کی دعوت دیتے ہیں کہ کیا وہ اکابرین اسلام جن کے متعد و اقتباستا گزر چکے ہیں ان کے علم میں یہ حدیث نہیں تھی۔یا تعوذ باللہ عمدِ حاضر کے علماء سے وہ کہ متقی تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح ارشاد کے باوجود کہ کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آسکے گا ی مسلک اختیار کر لیا کہ صرف نئی شریعت لانے والے نبی کا آنا ممکن نہیں البته امنی یا تابع نبی کا آنا جائز اور ممکن ہے ؟ اس کے بعد ہم اس حدیث کے بارے میں چند بزرگان اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پیش کرتے ہیں تو اس موضوع پر فیصلہ کن اور بحث کو ختم کرنے والے ثابت ہوں گے۔حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنها ( معلمہ نصف الدین ، فرماتی ہیں :-