آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 30
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں :-۔۔۔وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر النبین جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اسے پیارے خدا ! اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن مریم اور ملا کی اور یخنی اور ذکریا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہ تھی اگر چہ سب مغرب اور وجیہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے یہ اسی نبی کا احسان اسی نبی کا ا ہے کہ یہ لوگ بھی دُنیا میں بیچتے سمجھے گئے " اتمام الحجة مثلا مطبوعه شاه) حضرت ابوالحسن شریف رضی (متونی با سم ) جو حضرت امام موسی کاظم کی اولاد میں سے ایک عالی پایہ عالم تھے خاتم النبیین کے یہ معنی بیان فرماتے ہیں :۔هذه استعاره والمراد بها ان الله تعالى جعله صلى الله عليه وسلم و أنه حافظا لشرائح الرسل عليهم السّلام وكتبهم وجامعا لمعالم دينهم واياتهم كالخاتم الذي يطبع به على الصحائف