بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت

by Other Authors

Page 41 of 64

بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت — Page 41

اور اس میں غور کرو کیونکہ یہ ہمارے بہت سے اہل ملت پر مخفی رہا ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کا قول ہمارے پمفلٹ میں شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کا یہ قول نقل کیا گیا تھا۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا۔جیسے اللہ تعالے لوگوں کے لئے شریعت دے کر مامور کرے " جناب مولوی لال حسین صاحب اس قول کو بھی بہتان قرار دیتے ہیں۔اس لئے اب ہم حضرت ولی اللہ شاہ صاحب کے عربی الفاظ نقل کر دینا کافی سمجھتے ہیں تا پبلک اندازہ لگا سکے کہ ہماری طرف سے شاہ ولی اللہ صاحب پر بہتان باندھا گیا ہے یا اس عبارت کو بہتان قرار دینے میں مولوی لال حسین صاحب جھوٹ بول رہے ہیں۔حضرت شاہ صاحب کی عربی عبارت جس کا ترجمہ دیا گیا تھا ، یوں ہے :- خُتِمَ بِهِ النَّبِيُّونَ أَن لا يُوجد مَن يَأْمُرُهُ اللهُ سُبْحَانَهُ بِالتَّشْرِيعِ عَلَى النَّاسِ " (تفہیمات الہیہ جلد ۲ م ) ناظرین کرام میں سے جو عربی دان نہ ہوں وہ اس کا لفظی ترجمہ کسی عربی دان سے کرا کر دیکھیں تو اُن پر واضح ہو جائے گا کہ ہم نے حضرت شاہ صاحب پر کوئی بہتان نہیں باندھا بلکہ اسے بہتان کہنا خود بہتان ہے۔