خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 294 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 294

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 294 قیام نماز ۶۷۹۱ء حضرت عباس سے کہا کہ ان کو آواز دو کہ اے انصار اوراے مہاجرین ! خدا کا رسول تمہیں اپنی طرف بلاتا ہے۔جب یہ آواز ان کے کانوں میں پڑی تو صحابہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری منہ زور اونٹنیاں یا منہ زور گھوڑے جو مڑتے نہیں تھے جب ہم ان کو موڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو ان کی گردنیں اپنی تلواروں سے کاٹ دیں اور چھلانگیں مار کے دوڑتے ہوئے محمد مصطفی کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(سیرت النبی له لابن هشام جزء ۵ صفحه ۱۳ باب غزوہ حنین فی سنة ثمان بعد الهجرة) پس اے مسیح موعود کی قوم ! اے محمد مصطفیٰ کے غلامو! آج میں آپ کو یہ آواز پہنچارہا ہوں قرآن اور خدا کے رسول کی کہ خدا کا رسول تمہیں عبادت کے لئے بلا رہا ہے، اگر تمہارے نفسانی خواہشات کی اونٹنیاں اور تمناؤں کی سواریاں تمہارے قابو میں نہیں رہیں، اگر ان کی گردنیں خمیدہ نہیں ہوتیں مڑتی نہیں اس طرف تو کاٹ دیجئے یہ گردنیں ، اپنی خواہشات پر چھری پھیر دیجئے دوڑتے ہوئے اَللَّهُم لبیک اللھم لبیک کہتے ہوئے مسجدوں کو آباد کیجئے کہ انہیں سے احمدیت کی آبادی ہے، انہیں سے آپ کے گھروں کی آبادی ہے، انہیں سے عاقبت میں آپ پر رحمت کا سایہ ہوگا اس کے سوا کوئی فضل کا دروازہ نہیں ہے۔یہی عبادت کی راہ ہے جو نعمتوں کے عظیم الشان شاہراہ پر آپ کو ہمیشہ کے لئے جاری کر دے گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔(آمین)