خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 226 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 226

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 226 اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء اب دعا کہ اے مالک آپکا جو غضب تھا آنے کا ہو چکا نہیں بھیج امتحان صبر ورضا وقت آزمانے کا اب امام مہدی کو بتا بلانے کا یا طریقہ بتا اے امام الزماں کہاں ہیں آپ کچھ بتا دیجئے ٹھکانے کا جلد آجائے جو بھی آنا ہے اب گیا وقت آنے آنے کا؟ دیکھئے جہان ہے مشتاق آپ کو آنکھوں بٹھانے کا پر موعود اقوام عالم از مولانا عبدالرحمن مبشر صفحه ۲ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) لیکن افسوس کہ وقت کے تقاضوں کے باوجود، قرآن کے حتمی وعدہ کے باوجود کہ تمہیں یقیناً خلافت عطا کی جائے گی ، آنحضرت ﷺ کی عظیم خوشخبریوں کے باوجود، ان منتظرین مسیح و مہدی کے لئے کوئی آنے والا نہ آیا۔ان کی دانست اور تصور کے مطابق نہ تو کوئی آنے والا آسمان سے اترانہ زمین سے ظاہر ہوا۔ایسا کیوں ہوا؟ سوال یہ ہے کہ خدا اور رسول کے وعدے آخر کیوں پورے نہ ہوئے؟ در اصل اس کی وجہ یہ ہے کہ انکا مہدی اور مسیح کا تصور ان کے قرآنی تصور سے ہٹ چکا تھا اور آنحضرت ﷺ کے عمل اور سنت سے پرے نکل گیا تھا۔ان کو انتظار ہوئی ایک ایسے خونی مہدی کی جو ایک روز اچانک ظاہر ہو کر اپنی تلوار سے دشمنان اسلام کا قلع قمع کر دیں گے اور توپ اور تفنگ اور جیٹ طیاروں کے راکٹ اور بمبار طیاروں کے برستے ہوئے بم اور آتشیں راکٹ برسانے والے میزائل اور پہاڑوں کی طرح عظیم الہئیت طیارہ بردار جہاز اور ایٹمی اسلحہ سے لیس آبدوز کشتیاں اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مار کرنے والے ہولناک ہتھیار، غرضیکہ یہ تمام ہلاکت اور نار صلى الله