خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 117 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 117

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 117 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء اور قرار گیر ہے اور حکمت کا ملہ خداوند تعالیٰ زمین کی ہر یک مستعد چیز کو اس کے کمال مطلوب تک پہنچانے کے لئے یہ روحانیات خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ظاہری خدمات بھی بجالاتے ہیں اور باطنی بھی۔جیسے ہمارے اجسام اور ہماری تمام ظاہری قوتوں پر آفتاب اور ماہتاب اور دیگر سیاروں کا اثر ہے ایسا ہی ہمارے دل اور دماغ اور ہماری تمام روحانی قوتوں پر یہ سب ملائک ہماری مختلف استعدادوں کے موافق اپنا اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔“ 66 توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۲۶ - ۶۸) پھر آپ نے فرشتوں کے وجود کے متعلق اپنا ذاتی مشاہدہ ان الفاظ میں بیان فرمایا: واضح ہو کہ یہ خیال کہ فرشتے کیوں نظر نہیں آتے بالکل عبث ہے۔۔فرشتے خدا تعالیٰ کے وجود کی طرح نہایت لطیف وجود رکھتے ہیں۔پس کس طرح ان آنکھوں سے نظر آویں۔کیا خدا تعالیٰ جس کا وجود ان فلسفیوں کے نزدیک بھی مسلم ہے ان فانی آنکھوں سے نظر آتا ہے۔ماسوا اس کے یہ بات بھی درست نہیں کہ کسی طرح نظر ہی نہیں آسکتے کیونکہ عارف لوگ اپنے مکاشفات کے ذریعے سے جو اکثر بیداری میں ہوتے ہیں فرشتوں کو روحانی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں اور اُن سے باتیں کرتے ہیں اور کئی علوم اُن سے اخذ کرتے ہیں۔اور مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جو مفتری اور کذاب کو بغیر ذلیل اور معذب کرنے کے نہیں چھوڑتا کہ میں اس بیان میں صادق ہوں کہ بار ہا عالم کشف میں میں نے ملائک کو دیکھا ہے اور ان سے بعض علوم اخذ کئے ہیں۔اور ان سے گزشتہ یا آنے والی خبریں معلوم کی ہیں جو مطابق واقعہ تھیں۔پھر میں کیونکر کہوں کہ فرشتے کسی کو نظر نہیں آسکتے۔بلاشبہ نظر آسکتے ہیں مگر اور آنکھوں سے ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۱۸۱، ۱۸۳ حاشیه)