خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 572 of 660

خطابات نور — Page 572

اللہ تعالیٰ کا فضل تمہاری ان مخفی قوتوں کو ایک نشوونما عطا کرے گا اور برکات کے ثمرات پیدا ہوں گے۔پس پہلی تدبیر یہ کہ تم فرمانبردار ہو کر نمازوں میں خشوع پیدا کرو اوروہ دعا ہے۔لوگ نماز کا ڈھانچہ تو بنا لیتے ہیں مگر اس ڈھانچے کے اندر حقیقت کی روح خشوع سے پیدا ہوگی اور خشوع کا پیدا کرنا عجائبات سے ہے۔اس کا ایک قاعدہ ہے اور اس کو اسی رکوع میں اسی آیت کے بالمقابل رکھ کر بتایا ہے (المؤمنون:۱۳) روحانی اور جسمانی پیدائش اس روحانی پیدائش کے مقابل میں اس کا ایک مثیل جسمانی پیدائش کے رنگ میں دکھایا ہے ان عناصرمیں نہ حسن ہے نہ دلربائی۔لیکن جب اکٹھے ہوتے ہیں تو اس اتحاد کی برکت سے ان میں ایک خاص صلاحیت پیدا ہو کر وہ غذابنتے ہیںپھر اس کے ساتھ مختلف قسم کے مضرات بھی ہوتے ہیں لیکن جب وہی عناصر غذا کا رنگ اختیار کر کے انسان کے اندر جاتے ہیںپھر ان کا ایک تجزیہ شروع ہوتا ہے اور مضر ذرات یا اجزاء کو الگ کرنے کا ایک بہت بڑا سلسلہ شروع ہوتاہے کہیں پیشاب کے ذریعہ زہریں الگ ہو رہی ہیں ،کہیں پاخانہ کے ذریعہ، کبھی پسینہ کے رنگ میں۔غرض تمام مضر اشیاء اس سے الگ ہو کر ایک مفید حصہ غذا کا خون بنتاہے پھر وہ مختلف چکروں اور عملو ںکے نیچے رہ کر اپنے مضر اشیاء کو الگ کرتا ہوا حیوانا ت منی (سپرمٹوزا )کی صور ت اختیار کرتے ہیں اب اگر اللہ تعالیٰ کے فضل کی بارش نہ ہو تو اس قدر عملوں کے بعد بھی وہ حیوانات منی کی شکل اختیار نہ کریں۔بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو چالیس چالیس بر س سے شادی کئے ہوئے ہیں اور بلاناغہ جماع کرتے رہے ہیں۔مگر ایک جونک بھی پیدا نہیں ہوئی۔اس لئے یاد رکھو کہ جب تک فضل الہٰی کی بارش نہ ہو یہ حیات بھی حاصل نہیں ہوتی۔جب اس کا فضل ہوتا ہے تو سپر مٹوزا پیدا ہوتے اور کام دیتے ہیں۔پس اس روحانی پیدائش کے لئے ضروری ہے کہ تمہاری نمازوں میں خشوع ہو۔جب پانچ دفعہ روزانہ تم خدا کے حضور خشوع کے ساتھ حاضر ہوگے تو ایک نطفہ کی صورت پیداہوگی۔انسانی نطفہ جوہوتا ہے اس کو بھی ہزاروںبلائیں جفائیںلگی ہوتی ہیں۔اس کے ساتھ منی کا پانی اورلزوجت ہوتی ہے اس کو پھر ایک اور کمال عطا ہوتا ہے۔نطفہ صراط مستقیم پر چلنے کا عادی ہوتا ہے اس مضمون کو ڈاکٹر لوگ شاید اچھی