خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 959 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 959

خطابات مریم 959 تھلیٹکس افتتاح بارہویں آل پاکستان ا آپ نے فرمایا کہ:۔منعقدہ 6-7-8 فروری 1993ء زریں نصائح قرآن کریم کی تعلیم ہے فَاسْتَبِقُوا الخَیرات یعنی ہر نیکی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔یعنی ہم نے مسابقت کی روح پیدا کرنی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمت کا ساتھ نہ چھوڑیں۔استقلال پر قائم رہنا۔ہر فرض جو سپر د کیا جائے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہمارا کام ہے لیکن اس کے نتیجہ میں بغض و عناد کو پیدا نہیں ہونے دینا، پیار و محبت اور صلح سے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرنا ہے۔آپ نے فرمایا کہ:۔دین کے کام ہوں یا دنیا کے کام ہوں ہر کام خدا کی خاطر کیا جائے۔خدا نے فرمایا ہر نیکی کا کام تمہارا وجود حاصل کرے اور اس میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں۔مختلف شہروں سے لڑکیاں کھیلوں میں شامل ہوئی ہیں۔بعض مرتبہ ان کو احساس ہو جاتا ہے کہ شاید ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے حالانکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔جن کے سپر د ڈیوٹی کی جاتی ہے وہ نا انصافی نہیں کر سکتے کیونکہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ انصاف اور امانت کو قائم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلا رہے ہیں۔اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو ادا کرنا بھی امانت ہے اصل چیز جو کھیلوں میں ضروری ہے محنت ہے۔ایک لڑکی جو سارا سال محنت کرتی ہے وہ آگے نکل جاتی ہے اور یہی جذ بہ ہونا چاہئے کہ محنت کر کے آگے بڑھیں۔آخر میں آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت ڈالے۔آپ کی کوششوں میں ترقی دے اور آپ دنیا کی دوسری خواتین سے پیچھے نہ رہیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان )